سرینگر//سرائے بالا سرینگر میں جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں اور اُن کوٹھکانے لگانے کے حوالے سے مونسپل کارپوریشن کا عملہ کوئی بھی اقدام نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں اور عام لوگوں کو بدبو کی وجہ سے چلنے پھرنے میں سخت دقتوں کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کئی مرتبہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ قائم کیا لیکن اُس کے باوجود بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر گندگی اور غلاظت کو صاف نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے جس کی ساری کی ساری زمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہو گئی ۔