سرینگر// سابق پولیس سربراہ اے وٹالی نے سنیچر کو راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں حال ہی میں شائع کی گئی کشمیر انتفادہ نامی کتاب کی ایک کاپی پیش کی ۔ اس کتاب میں تاریخ کے اقتباسات اور وادی میں ملی ٹینسی ابھرنے کے ذمہ دار واقعات اور کچھ دیگر پہلو قلمبند کئے گئے ہیں ۔ مصنف نے کشمیر معاملے کے حل کیلئے ایک لائحہ عمل بھی تجویز کیا ہے جس پر سرحد کے دونوں پار کے لوگ تبادلہ خیال کر سکتے ہیں ۔ گورنر نے واقعات کا ایک تفصیلی خاکہ کھینچنے کیلئے وٹالی کے اقدامات کی سراہنا کی اور اُمید ظاہر کی کہ یہ کتاب ان تمام لوگوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی جو کشمیر معاملے کو سمجھنا چاہتے ہیں ۔