کولگام//دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق نے کوگام ضلع میں دیہی ترقیات محکمہ کی طرف سے ایم جی نریگا کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کاموں کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں دیہی علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلگام غلع میں پچھلے مالی سال کیلئے ایم جی نریگا کے تحت لگ بھگ 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جن کو بروئے کار لا کر اب تک 8542 کام مکمل کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں محکمہ کی طرف سے 57146 جاب کارڈ جاری کئے گئے جس کی بدولت محکمہ نے 17.14 لاکھ ایامِ کار دستیاب کرائے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران ضلع میں 15 کلورٹ، 88 آبپاشی ٹینک ، 42 ٹیوب ویل تعمیر کئے گئے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 7 گاو¿ں میں وزیر موصوف کی ہدایت پر سیلاب سے بچنے کے باندھ تعمیر کئے گئے ۔ کنورجنس پروگرام کے تحت محکمہ نے محکمہ تعلیم ، پشو پالن ، فشریز اور سپورٹس محکمہ کے ساتھ 266 کام ہاتھ میں لئے ۔ عبدالحق نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کریں تا کہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کاموں کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے شفافیت کے عمل کو فروغ دیا جانا چاہئیے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کلگام اور کئی محکموں کے دیگر افسران بھی میٹنگ میں تھے ۔