جموں//انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل برائے پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر جموں نے الیومینائی میٹ کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر کالج پرنسپل ڈاکٹرکرن بخشی چیئرپرسن کی حیثیت سے موجودتھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرکرن بخشی نے الیومینائی میٹ کے انعقاد کامقصد بیان کیا۔انہوں نے کہاکہ کالج سے تعلیم حاصل کرنے والی سابقہ طالبات کاایک سال مل کر بیٹھنا اورخیالات اوریادوں کاسانجھاکرنا ایک خوش آئندبات ہے۔انہوں نے کہاکہ کالج کی طالبات اہم عہدوں تک پہنچی ہیں اوران کایہاں پرآکر طالبات کوتحریک دینے سے ا ن کامستقبل سنورسکتاہے۔کنوینر انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل ڈاکٹر سریندرشرمانے کالج کی حصولیابیاں بیان کیں ۔پروفیسر رویکااروڑہ جوکہ کالج کی سابق طالبہ ہیں نے میوزیکل ڈانس پیش کیاجبکہ مس اشانے سولوڈانس سے شرکاء کومحظوظ کیا۔ورشاکھتری نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈرم پر ڈوگری گانے پر ڈانس پیش کیا۔اس موقعہ پر پروفیسر شام لال گپتا، سابق ڈائریکٹرکالجز اورپروفیسرنلنی کوہلی سابق ڈائریکٹرکالجز اورانل پادھا سابق سیکریٹری ریڈکراس سوسائٹی جموں اورانل سور سابق صدر انڈسٹریل ایسوسی ایشن بڑی براہمناں نے بھی خیالات کااظہارکیا۔اس دوران پروفیسر شیوانی شرمانے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ پروفیسرنیلما نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔