جموں//اتوار کو ریاست بھر میں مختلف پیشہ وارانہ کورسز کےلئے کامن انٹرنس ٹسٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ انجینئرنگ کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے کے خواہش مند 11163امیدواروں نے فارم بھرے تھے تاہم جموں اور سرینگر میں بنائے گئے سنٹروں پر کل 8866امیدوار ہی ٹسٹ مین شریک ہوئے ۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست بھر میں کل 15امتحانی مراکز بنائے گئے تھے جن میں سے 6جموں اور9سرینگر میں تھے۔ بوپی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹسٹ پوری طرح شفافیت اور تسلی بخش طریقہ سے منعقد ہوا، ماہرین کی خصوصی ٹیموں نے مختلف مراکز کا دورہ کیا اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، بورڈ نے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے تئیں تشکر کا اظہار نہیں ہے ۔