سرینگر// وادی بھر میں سوموار کو بھی ریل اور موبائیل فون سروس معطل رہی ۔ مزید احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر وادی میں ریل سروس سوموار کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہی ۔ادھر وادی میں موبائیل انٹرنیٹ اور پری پیڈ سم کارڈوں کی آوٹ گوئنگ کال سہولیات سبزار احمد بٹ کی ہلاکت سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کی گئی ہیں ۔ تاہم سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو معطلی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔تمام مواصلاتی کمپنیوں کو انٹرنیٹ خدمات معطل رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی طور پر سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔