سرینگر//ہڑتا ل کے دران گاڑیوں کی توڑ پھوڑکے الزام میںسنگھ پورہ پٹن میں شبانہ چھا پو ں میں9 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ۔ معلوم ہواہے کہ اتوار اورسوموار کی درمیانی راتجپسیوں اور ون ٹن گاڑیوں میں سوار ہوکر پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری سنگھ پورہ پٹن میں وارد ہوئی اور آنا فانا گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو گرفتار کر نے لگی ۔ پولیس اور سی آ رپی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے گائوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس اور فورسز اہلکار چْن چْن کر بعض رہائشی مکانوں میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا آغاز کیا۔اس موقعے پر اگر چہ لوگوں نے مزاحمت کی کوشش بھی کی اور علاقے میں شبانہ احتجاج کے دوران شوروغل بپا کیا، تاہم فورسز نے ایک درجن سے زائدنوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔گرفتار شدگان کی شناخت فوری طور سامنے نہیں آ ئی ہے ۔ ادھر چوکی آ فیسر میر گنڈ کا کہنا ہے کہ گرفتار شد ہ گان اتوار کے روز دن بھر سنگھ پورہ پٹن گا ڑیوں پر پتھرائو کرتے رہے جبکہ انہوںنے سرینگرسے ایک تویراگا ڑ ی سمیت درجنوں گا ڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گر فتار شد گا ن کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔