ایتھنز: یونان کے سابق وزیر اعظم اور معروف رہنما کونسٹنٹائن متسوتاکس 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ یونان کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان کے خاندان نے بیان میں کہا ہے کہ ان کے انتقال کے وقت ان سے محبت کرنے والے اور قریبی لوگ ان کے پاس تھے۔ واضح رہے کہ 1918ء میں پیداہونے والے کونسٹین ٹائن یونان کے سب سے طویل عرصے تک پارلیمانی خدمات سرانجام دینے کے بعد 2004ء استعفی دیدیا تھا۔