کابل: شمالی افغانستان میں ٹریفک کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ صوبہ پروان کے ضلع سلانگ میں اس وقت پیش ا?یا جب ایک پک اپ ٹرک جس پر ایک ہی خاندان کے 15 افراد سوار تھے، بے قابو ہو کر دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب صوبائی خاتون ترجمان وحیدہ شاکر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ 2 زخمی بچوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔