بھدرواہ //15منٹ کے وقفہ میں زلزلے کے دو جھٹکوں کی وجہ سے خطہ چناب میں سراسیمگی پھیل گئی افطار سے عین قبل 7:23منٹ پر اور افطار کے بعد 7:48منٹ پر آنے والے ان جھٹکوں کی ریکٹر پیمانہ پرشدت بالترتیب 4.7اور 3.2ناپی گئی ہے ۔ زلزلہ کا مرکز بھدرواہ قصبہ کے جنوب مغرب میں سطح زمین سے 11کلو میٹر دور تھا۔ بھدرواہ ،بھلیسہ، کشتواڑ اور ڈوڈہ کے مرمت و ملوانہ علاقوں میں زلزلہ کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی تاہم سر دست کسی بھی قسم کے جانی کا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس کے تمام مراکز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور ان سے اطلاعات اکٹھا کی جا رہی