جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنرایم راجو کی ہدایات پر جے ایم سی نے جے ایم سی کی حدودکے اندر آنے والی مساجدکے گردونواح صفائی مہم کاآغا ز کیا۔یہ مہم رمضان المبارک کے پیش نظر شروع کی گئی ہے۔اس مہم کاآغاز جوائنٹ کمشنر جے ایم سی آرایس جموال، ڈاکٹر انیتا سلگوترہ ہیلتھ افسرنے یہاں اپسراروڈ گاندھی نگر میں واقع مسجدسے کیا۔ اس دوران جن مساجدکے گردونواح میں صفائی کاآغاز کیاگیاان میں ریل ہیڈ ، سنجے نگر ، باہوفورٹ ، ملک مارکیٹ ، گوجرنگر، تالاب کھٹیکاں، سی پی او چوک، نیوپلات ، حیدرپورہ جانی پورہ کی مساجد شامل ہیں۔اس دوران سبھی مساجد کے ائمہ حضرات سے کہاگیا کہ وہ سوچھ بھارت کے پیغام کوعام لوگوں تک پہونچائیں۔ جوائنٹ کمشنر نے الیکٹرانک ونگ کوہدایات دیں کہ وہ مساجدکے گردونواح میں خراب سٹریٹ لائٹوں کوقابل کاربنائیں۔