نئی دہلی// وزیر دفاع جیٹلی نے آج کہا ہے کہ ہمارے سیکورٹی کے انتظام کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہمارا پڑوس کیسا ہے خطہ بھر میں امن کا ماحول برقرار رکھنے کے لئے اچھی تیاری غالباً بہترین مدافعت ہے ۔مسٹر جیٹلی نے رکشا منتری ایوارڈتقسیم کرنے کے سلسلہ میں ہونے والی تقریب میں بولتے ہوئے کہا 'ہم ہرطرح کے حالات کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور یہ خطہ میں امن کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کوئی بھی ملک باہر سے درآمد کئے ہوئے آلات کے بل بوتے پرلڑائیاں اور جنگیں نہیں جیت سکتا اس لئے اپنے بنانے کی صلاحیت حاصل کرنا ضروری ہے ۔''میک ان انڈیا پروگرا م'' کو فروغ دیتے ہوئے اور دیسی پیداوار کویقینی بناتے ہوئے پچھلے ہفتہ حکومت نے جنگی جہاز ، ہیلی کاپٹر ، آبدوز ، بکتر بند لڑاکو گاڑیاں اور لڑائی میں کام آنے والے ٹنک بنانے کے کام کو بہت آگے بڑھادیا ہے ۔24 مئی کو وزیر دفاع ارون جیٹلی نے ان چیزوں کے بارے میں کابینہ کو واقف کردیا اور کابینہ نے وزارت دفاع کی تجاویز کا نوٹس لیا۔'اہم اشتراک ' ماڈل کے تحت حکومت نے چنندہ ہندوستانی کمپنیوں کی ایک فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جنگی جیٹ، ہیلی کاپٹر ز، دیگر آلات کی سپلائی کے لئے غیرملکی فرموں کے ساتھ معاہدے کرے گی۔وزیر دفاع نے کہ ' 'ہر پلیٹ فارم کے لئے نجی شعبہ کا ایک شریک چنا جائے گا''۔یو این آئی