اسلام آباد //جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوگ پچھلے کئی دنوں سے بجلی اور پانی کے پانی سے محروم ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والیلوگوں نے بتایا کہ ماہ صیام میں بنیادی سہولیات کو بہم رکھنے کے حکومتی دعوے سراب ثابت ہوئے ہیں۔ آرونی بجبہاڑہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو نہ صرف ماہ صیام میں وضوبنانے میں تکلیف ہورہی ہے بلکہ آرونی بجبہاڑہ سمیت کئی متصل گائوں میں لوگ پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ آر ونی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں لوگوں نے بتایا کہ علاقہ پچھلے کئی دنوں سے برقی رو سے بھی مرحوم ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں کئی بار یہ بات لائی گئی مگرمتعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسران اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں بنیادی سہولیات بہم کرھنے کیلئے اپنا اثر ورسوخ کا استعمال کرکے مذکورہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرائیں۔