جموں//ریاستی ہائی کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلہ میں 12سے 30جون تک بند رہے گی۔ عدالت عالیہ سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جموں صوبہ کی ماتحت عدالتوں میں چھٹیاں 12سے 26جون تک، 15دن کے لئے ہی ہوں گی، تاہم بھدرواہ، کشتواڑ، ڈوڈہ، بٹوت، گول، بنی، بانہال اور اکھڑال کی عدالتوں میں یہ چھٹیاں نہیں ہوں گی ۔رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن ججوں، چیف جوڈیشل مجسٹریٹوں کو اپنے اپنے دائرہ میں تعطلیات کے دوران فوری نوعیت کے معاملات کی سماعت کیلئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔