رام بن//فاضل ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن رویندر ناتھ ساہو کی قیادت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ضلع میںپالی تھین سے پاک دیہات مہم کا جائزہ لینے کے بعد میونسپل کمیٹیوں(ایم سی) رام بن، پولیوشن کنٹرول بورڈ کے آفیسرو ںکو پالی تھین کے خلاف پابندی سختی سے لاگو کرنے کی تلقین کی۔اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی و دیگر ان کی جانب سے ضلع میں پالی تھین مخالف مہم کا بھی جائزہ لیا۔اس سلسلہ میں اُنہوں نے متعلقہ ایجنسیوں خصوصاً متعلقہ علاقوں کے بلاک ڈیولپمینٹ آفیسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو پالی تھین سے ماحول کو ہو رہے مُضر اثرات سے لوگوں کو باخبر بنائے۔اُنہوں نے اس مہم میں عام لوگوں کے علاوہ طلبا کو بھی اس میں شامل کرنے کو کہا۔میٹنگ میں دیگران کے علاوہ اے سی ڈی رام بن، ڈی پی او، ڈویژنل آفیسر ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ، بی ڈی اوز، میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسران و غیرہ نے بھی شرکت کی۔مختلف محکموں نے تال میل کی ضرورت پر زور دیکر کہا کہ اہلکاروں کو ضلع پالی تھین سے پاک بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اکٹھاکام کرنے کو کہا ۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ پالی تھین کے خلا ف مہم کے دوران دوکانداروں سے کافی تعداد میں پالی تھین لفافے ضبط کئے گئے۔دریں اثنا اے سی ڈی نے او ڈی ایف پنچایتوں کا نشانہ حاصل کرنے کی ہدایت دی،جس کے لئے اُنہوں نے مقامی لوگوں بشمول لمبرداروں اور چوکیداروں کو ملوث کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔