اننت ناگ// ضلع کے اچھ بل اڈہ میں سٹیٹ بینک آف انڈیا کا اے ٹی ایم نا معلوم افراد اْڑا کر لے گئے۔پولیس نے بتایا کہ۔نامعلوم لٹیروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اننت ناگ کے اچھہ بل اڈہ میں نصب ایس بی آئی کی اے ٹی ایم مشین اڑا لی‘۔ انہوں نے بتایا کہ لٹیروں کی جانب سے اڑائی گئی اے ٹی ایم مشین میں 20 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم موجود تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اے ٹی ایم اور نزدیک علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ ضلع اننت ناگ میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران ایس بی آئی کی اے ٹی ایم مشین اڑانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل نامعلوم لٹیروں نے 20 اور 21 اپریل کی درمیانی شب کو اننت ناگ کے ’کے پی روڑ‘ پر نصب ایس بی آئی کی اے ٹی ایم مشین اڑا لی تھی جس میں 12 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم موجود تھی۔