سوپور// سوپورمیں جنگجوئوں نے پولیس اسٹیشن کوگرینیڈ دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں2اہلکار زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔ادھر خانپورہ بارہمولہ میںنامعلوم اسلحہ برداروںنے پی ڈی پی کے ایک رکن پر فائرنگ کی ، واقعہ میں مذکورہ سیاسی کارکن اور اسکا قریبی رشتہ دار بھی زخمی ہوا۔سوپور قصبہ میں بدھ سہ پہر 4بجے اسوقت افراتفری مچ گئی اورلوگ جان بچانے کیلئے ادھراُدھربھاگتے نظرآئے جب نامعلوم افرادنے پولیس کی ایک پارٹی کونشانہ بناتے ہوئے ایک گرنیڈ پھینکا ۔جب سرکاری دفاترمیں چھٹی کے بعدملازم نکل رہے تھے تواُسی وقت پولیس تھانہ سوپورکے نزدیک تحصیل آفس کے باہر پولیس اہلکاروں کی ایک جمعیت کونشانہ بناتے ہوئے نامعلوم افرادنے گرینیڈداغا،جوزورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا اور 4اہلکارزخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گرینیڈپھٹ جانے کے بعدآہنی ریزے لگنے سے ہیڈکانسٹیبل نورمحمدبیلٹ نمبر366،ہیڈکانسٹیبل غلام حسن بیلٹ نمبر199،کانسٹیبل بلال احمد بیلٹ نمبر671اورکانسٹیبل عبدالرحمان بیلٹ نمبر561زخمی ہوئے ،جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے فوری طوراسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے انہیں صدر ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا ۔ گرینیڈ حملے کے فوراًبعدپولیس ،فورسزاورفوج کے افسرصورتحال اورحملے کاجائزہ لینے کیلئے یہاں پہنچ گئے جبکہ اس دوران پولیس تھانہ کے گردونواح کومحاصرے میں لیکرکچھ وقت کیلئے تلاشی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی جبکہ دھماکے کے ساتھ ہی قصبہ میں دکانیں اور کارو باری ادارے بند ہوئے ۔اُدھربارہمولہ کے گنجان آبادی والے تاریخی اہمیت کے حامل علاقہ خانپورہ میں منگل کورات دیرگئے اسوقت خوف ودہشت کی لہردوڑگئی جب یہاںنامعلوم اسلحہ بردارنے آستان جانبازولیؒ کے نزدیک حکمران جماعت پی ڈی پی سے وابستہ ایک کارکن اور سبکدوش ملازم عبدالرشیدلون پراسوقت گولیاں چلائیں جب وہ نزدیکی مسجدمیں نمازتراویح اداکرنے کے بعداپنے بھتیجے طارق احمدلون کے ہمراہ واپس گھرلوٹ رہا تھا ۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیازاحمدنے بتایاکہ 60سالہ عبدالرشیدلون مقامی مسجد میں نمازتراویح اداکرنے کے بعداپنے جواں سال بھتیجے طارق احمدکے ہمراہ واپس گھرلوٹ رہاتھاکہ راستے میں اچانک ایک پستول بردارنوجوان نمودارہواجس نے عبدالرشیدلون کونشانہ بنانے کیلئے گولیوں کے کئی رائونڈفائر کئے ۔ایس ایس پی کے مطابق پستول سے نکلی ایک گولی عبدالرشیدکی ٹانگ میں جالگی جبکہ طارق احمدبھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ نمازیوں اورکچھ رشتہ داروں نے عبدالرشیدلون اوراُسکے بھتیجے طارق احمدکوضلع اسپتال بارہمولہ پہنچادیاجہاں دونوں کوفوری طورعلاج ومعالجہ فراہم کیاگیا۔اُدھر مقامی لوگوں نے بتایاکہ وارادت رونماہونے کے فوراًبعدپولیس ،فورسزاورفوج نے کئی گھروں میں چھاپے ڈالکرپوچھ تاچھ کیلئے کچھ افرادکوحراست میں لے لیاجن میں دانش احمدگوجری ساکن خادنیار نامی ایک نوجوان بھی شامل ہے ۔