سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ انہیں ۲۸؍ مئی ۲۰۱۷ء کے روز پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا اور۵؍ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا تھا۔ واضح رہے کہ یاسین ملک اُس سے قبل ترال پہنچے تھے جہاں انہوں نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی اور ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردینے کے احکامات جاری کئے جس کے بعدانہیں سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔درایں اثناء لبریشن فرنٹ نے اپنے نائب ضلع صدر کولگام اسد اللہ شیخ کے بیٹے ارشد احمد شیخ ساکنہ بڈرو یاری پورہ کولگام کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے