سرینگر//فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے بھارتی نیتائوں کی جانب مسئلہ کشمیر سے متعلق ان کی بھانت بھانت کی بولیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح یہ لوگ حقائق کو توڑ مروڈکر مذاکرات سے بھاگنے کی تگ دو کررہے ہیں ۔انھوں نے مسئلہ کشمیر سے متعلق کہا کہ ایک ایسی حقیقت سے ان دیکھی کرنے سے شاید یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں۔شبیر احمد شاہ نے سابقہ بھاجپا صدر اور بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائڈو کے اس بیان جس میں انھوں نے ریاستی صورت حال کو بقول ان کے پانچ ضلعوں کا مسئلہ قرار دے کر آزادی پسندوں سے بات کرنے سے صاف انکار کیا ہے ۔شبیر احمد شاہ نے ان کے بیان کو حقائق سے بعید اور پینترے بازی کی ایک مشق قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو فریقین کا مسئلہ نہیں ہے ،بلکہ اس مسئلہ کے تین فریق ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ بھارتی لیڈر کے بقول اگر مسئلہ پانچ ضلعوں تک محدود ہے تو وہ ماضی کے بیانات کا بھی جائزہ لے جب انھوں نے ترنگ میں آکر آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے کر ایک اور شگوفہ چھوڑا تھا۔شبیر احمد شاہ نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اِس وقت اگر مسئلہ صرف پانچ ضلعوں تک محدود ہے ،تو ان کے سابقہ بیانات کی رو سے اس وقت بھی اور اس وقت بھی آزاد کشمیر اور بھارت کے زیر قبضہ کشمیر سے متعلق ان کا بیان حلق سے ُاترنے والا۔شبیر احمد شاہ نے وینکایا نائڈو اور بھارت کے دیگر رہنمائوں کو مخاطب ہوئے کہا کہ وہ یہ بات گرہ میں باندھ لیں کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور چند زر خرید لوگوں کو میز پر بٹھاکر کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔اُنھوں نے بھارتی لیڈر شپ کو چلینج دیتے ہوئے کہا کہ تم لوگ حقیقت کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہو اور بہتر یہ ہے کہ متنازء ریاست کے سبھی علاقوں میں رائے شماری کرکے عوام سے ان کے سیاسی مستقبل سے متعلق رائے پوچھی جائے اور عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہم قبول کریں گے ۔اس سلسلے میںبھارتی رہنمائوں کو بھی بغیر کسی لاگ لپٹ اور خوف کے حامی بھر لینی چاہئے تاکہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے اور برصغیرمیں امن و امان کی فضا قائم ہوسکے ۔