سرینگر//بار ہمولہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک سابق سرکاری ملازم پر گولی چلاکر اسے شدید زخمی کردیا ہے۔ فائر نگ کے اس واقعہ میں اس کا بھتیجا بھی زخمی ہواہے۔ سی این ایس کے مطابق بارہمولہ کے خانہ پورہ علاقہ میں منگل کی شام ساڑھے دس بجے کے قریب اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب وہاں نا معلوم اسلحہ برداروںنے نماز تراویح سے فارغ ہونے کے بعد گھر کی طرف آرہے عبدالرشید لون پر گو لیاں چلائیں۔ بتایا جاتاہے کہ جس وقت اس پر حملہ ہوا اس وقت اسکا بھتیجا طارق احمد بھی اسکے ہمراہ تھا جس دوران وہ بھی فائر نگ کی زد میں آ کر زخمی ہواہے۔ اسلحہ بردار فائر نگ کرنے کے ساتھ اند ھیر ے کا فائد ہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔فائر نگ کے اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خوف ودہشت کی لہردوڑ گئی اور لوگ گھروں میں سہم ہو کے رہ گئے۔ تنائو کی صورتحال کے بیچ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت مستحکم بتائی جا تی ہے۔ حملے کے فوراََ بعد پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت جائے واردات پر پہنچ گئی اور ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس اور فورسز اہلکاروں نے آس پاس کے علاقوںکی تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ فائر نگ ا یس ایس پی بارہمولہ امتیاز احمد نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ زخمی ہوئے شہر ی ایک سا بق سرکاری ملازم ہے جبکہ اس واقعہ میں اس کا بھتیجا بھی مضرو ب ہواہے۔(سی این ایس)