سرینگر //سرحد پار سماری گائوں کے دو نابالغ بچے جو راستہ بھٹک کر لائن آف کنڑول عبور کر کے کرناہ کے سماری گائوں آگئیتھے کو بدھ کے روز ٹیٹوال سے واپس اپنے آبائی گھر روانہ کیا گیا ہے ۔معلوم رہے کہ پچھلے دنوں دو کمسنبچے افتخار احمد خان ،اور وساطت احمد خان جو سرحد کے اُس پار سماری گائوں سے تعلق رکھتے ہیں ،راستہ بھٹک کر کرناہ کی سماری گائوں پہنچ گئے جنہیں باڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے اپنیتحویل میں لیکر پولیس کے حوالے کیا تھا ۔یہ بچے کچھ دن تک پولیس سٹیشن کرناہ میں رہے جبکہ بچوں کو دیکھ کر ہر کوئی یہ مطالبہ کرتا تھا کہ بچوں کو جلد سرحد پار واپس گھر بھیجاجائے ۔اس دوران مختلف سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس نے رپوٹوں میں کہا کہ دونوں معصوم بچے کسی غیر آئینی اقدام کے مرتکب نہیں پائے گئے بلکہ وہ راستہ بھٹک کر یہاں آگئے تھے جس کے بعد بدھ کو ہند پاک انتظامیہ اور فوج نے ٹیٹوال کراسنگ پوئنٹ پر ایک میٹنگ طلب کی جس میں طے پایا گیا کہ دونوں بچوں کو اُن کے والدین کے پاس بھیجا جائے ۔اس موقعہ پرفوج کی رچھمار ریجمنٹ ، تحصیلدار کرناہ نثار احمد اعوان ،ایس ایچ او کرناہ خورشید احمد وانی نے بچوں کو سرحد پار روانہ کیا جہاں سرحد پار کے ڈپٹی کمشنر اٹھ مقام راجہ اعظم خان ڈی ایس پی مقصور عباس کے علاوہ پاک فوج کے جوانوں نے کشن گنگا پر بنے پل سے بچوں کو اپنی حفاظت میں لیا ۔اس دوران فوج اور ریاستی پولیس نے بچوں کو تحائف بھی دئے ۔