سرینگر //وزیر اعلیٰ کے صلاح کار پروفیسر امیتابھ مٹو نے کل سکمز ہسپتال صورہ کا دورہ کر کے انتہائی نگہداشت والے یونٹوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے موجود عملے ، مریضوں اور تیمارداروں سے بھی بات کی اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے ادویات کی سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو اعلیٰ معیاری علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔