سرینگر//پولیس نے لال بازار میں 7جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40ہزارروپے سے زائد کی رقم ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ۔پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او لال بازار ریاض احمد خان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے لال بازار علاقہ میں 2الگ الگ مقامات پر چھاپے مارے جس دوران 7جواریوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے جواریوں کی ایک پارٹی سے 30,000 روپے جبکہ دوسری پارٹی سے 10,120/روپے برآمد کئے ۔پولیس نے جواریوں کو تھانے میں بند کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر ات 20/17 اور21/17 کے تحت کیس در ج کئے ہیں ۔