سرینگر// دارلعلوم رحیمیہ کے صدر مفتی مفتی نذیر احمدقاسمی رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مرکزی مسجد شریف نالہ بل نوشہرہ میں روزانہ بعد نماز ظیر مسجد میں خطاب کریں گے۔ حضرت مفتی صاحب کا بیان نماز ظہر کے ساتھ ہی شروع ہوگا جبکہ نماز ظہر دن کے 1بجکر 30منٹ پر ادا ہوا کرے گی۔ جمعہ کے روز بھی مفتی صاحب کا خطاب مرکزی مسجد نالہ بل نوشہرہ میں ہی ہوگا جبکہ اس روز نماز جمعہ دن کے 2بجے اداکی جائے گی اور مفتی صاحب کا خطاب نماز سے قبل ایک بجے شروع ہوگا۔