بغداد//عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو کار اور ایک خود کش بم دھماکے میں کم از کم 35 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دیر رات بھیڑ کو نشانہ بنا کر کیے گئے تینوں حملے کی ذمہ داری کل آئی ایس نے اپنی نیوز ایجنسی عماق کے ذریعے لی تھی۔بغداد کے کرراڈا ضلع میں کل آدھی رات کو ایک آئیسکریم پارلر کے قریب ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ۔وہیں کچھ دیر بعد کرخ ضلع میں ایک سرکاری دفتر کے قریب ہوئے دوسرے بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے تھے ۔ تیسرا واقعہ بغداد کے ایک مغربی شہر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے آرم¸ چیک پوٹ کے پاس بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔