بانہال // شاہراہ پر واقع پنتھیال کے مقام سڑک کے ایک حادثے میں ایک خانہ بدوش نوجوان اس وقت لقمہ ٔاجل بن گیا جب جموں سے سرینگر کی طرف جانے والا ایک ٹرالہ زیر نمبر 4318/PB09N مویشیوں کے ریوڑ پر چڑھ گیا اور چٹانوںکے ساتھ ٹکرانے کے بعد سڑک پر ہی الٹ گیا۔ اس حادثے میں چار بھینسیں بھی ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ ایک گوجر نوجوان اور ٹرک ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی نوجوان کو رام سو ہسپتا ل سے ایمر جنسی ہسپتال بانہال منتقیل کیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد رامسو پولیس نے ایک کیس درج کرکے ڈرائیور، شیش ناتھ ولد رما شنکر ساکن گورکھ پور یوپی کو پولیس حراست میں رامسو ہسپتال میں داخل کیا۔ مہلوک کی شناخت بشیر احمد گوجر ولد میر علی گوجر ساکنہ ہڑوگ سمبڑھ تحصیل رام بن کے طور پر کی گئی ہے جب کہ اس حادثے میں جعفر علی ولد حسین علی زخمی ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کیس نمبر 2017/39 زیردفعہ RPC 429/337/304A/279 پولیس سٹیشن رامسو میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔