جموں// جموں یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ کے اشتراک سے جموں وکشمیرکے وومنز کلیکٹیو نے ایک ورکشاپ کااہتمام کیاجس کاعنوان ’’جموں خطہ میں جنسی تناسب میں کمی ‘‘ تھا ۔اس موقعہ پرپروفیسرریکھاچودھری سابق ڈین ریسرچ سٹڈیز جموں یونیورسٹی نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمیں جنسی تناسب میں آئی کمی کے پس پردہ متعدد عناصر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ریاست اس سمت میں موثرقدم نہیں اٹھائے گئے تو اس کے نتائج بھیانک ثابت ہوں گے۔ڈاکٹر کویتاسوری ڈائریکٹر وصدر لائف لانگ لرننگ یونیورسٹی آف جموں نے کہاکہ اس رجحان کے درپردہ کافی وجوہات ہیں ۔اس دوران مقررین نے جنسی تناسب کوبرقراررکھنے کیلئے موثر قدم اٹھانے کی ضرورت پرزوردیا۔ پروفیسرریکھا چوہدری اور پروفیسرابھاچوہان کے ریمارکس پر یہ ورکشاپ اختتام پذیرہوئی جبکہ دوسری ورکشاپ اگست 2017 کے پہلے ہفتے میں منعقدہوگی۔