ڈوڈہ// فی میل ملٹی پرپز ورکروں کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کے حق میں ریاست بھی میں دیگر مقامات کی طرح ضلع ڈوڈہ میں بھی آج دوسرے روز بھی فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکرس ایسو سی ایشن ضلع ڈوڈہ میں دوسرے روز بھی تین گھنٹے کے لئے کام چھوڑ ہڑتال پر رہے۔ جموں و کشمیر میڈیکل ایمپلائز فورم کے بینر تلے چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ کے دفتر میں ایک احتجاجی دھرنا منعقد کیا ۔احتجاجی مُظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ایسوسی ایشن ڈوڈہ کی صدر شریمتی حلیمہ طاہر نے سرکار پر زور دیا کہ وہ ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ایس کے بقایا تنخواہ جات کو 2211 ہیڈ کے تحت واگُذار کرے ۔اور انکے جائز مطالبات کا مستقل حل نکالے۔دھرنا میں شرکت کرنے والوں میںشریمتی کرن دیوی، شریمتی سنجیتا دیوی،شریمتی ریتا شان، جے کے ایم ای ایف کے صدر امجد شوقین، نائب صدر ہوشیار سنگھ، جے کے فارمیسسٹ ایسو سی ایشن کے صدر طاہر مشتاق و دیگران شامل تھے۔