سرینگر// حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسیدصلاح الدین اورڈپٹی سپریم کمانڈرسیف اللہ خالد نے نتھی پورہ سوپورمیں جمعرات کوعلی الصبح جاں بحق جنگجوئوں اعجازاحمدمیرساکنہ براٹھ کلاں اوربشارت احمدشیخ ساکنہ بومئی سوپورکوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔حزب المجاہدین کے آپریشنل ترجمان برہان الدین نے ٹیلی بیان میں کہاکہ تنظیم کے سربراہ اورنائب سربراہ کے علاوہ حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈرمحمودغزنوی نے نتھی پورہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کوخراج پیش کیاہے ۔بیان کے مطابق حزب کمانڈروں نے دونو ں عساکرکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاکہ بشارت اوراعجازکے مشن کوجاری رکھاجائیگا ۔سیدصلاح الدین،سیف اللہ خالداورمحمودغزنوی نے کہاکہ دونوں جنگجونوجوانوں نے رواں جدوجہدکیلئے گراں قدرخدمات انجام دینے کے بعداپنی جانوں کی قربانی بھی پیش کی ،اوراُنکے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچائے جانے تک جاری وساری رکھاجائیگا۔