سرینگر //ممبرا سمبلی پہلگام الطاف احمد وانی نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ ممبرنے اپنے حلقہ انتخاب سے جڑے کئی معاملات گورنر کی نوٹس میں لاتے ہوئے اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے حلقہ انتخاب میں شری امرناتھ جی یاترا 2017ءکے لئے احسن طریقے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو خدمات فراہم کرنے والے افراد کو کامیاب یاتر ا کی توقع ہے۔گورنر نے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے الطاف احمدکی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہیں تلقین کی وہ ریاست کی خوشحالی اور یہاں کے لوگوں کی ترقی کےلئے قیام امن کو فروغ دینے میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔