نئی دہلی//کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح میں کمی پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنیادی طور پر اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے '' اعدادو شمار گھڑ رہی ہے ''۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا '' جی ڈی پی گر رہی ہے ،بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔ بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے نئے نئے موضوعات گھڑے جارہے ہیں۔'' کانگریس نائب صدر نے ٹوئٹر پر ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال کی آخر ی سہ ماہی میں جی ڈی پی بڑھکر 6 اعشاریہ ایک فیصد رہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہندستان نے دنیا کی تیزی سے ترقی کررہی معیشت کا درجہ بھی کھودیا ہے ۔اس دوران چین کی شرح ترقی 6ا عشاریہ 9فیصد رہی ۔17۔2016کے دوران جی ڈی پی کی شرح 7اعشاریہ ایک فیصد رہی جبکہ پچھلے مالی سال میں یہ 8فیصد تھی۔یواین آئی