بنی// نیشنل کانفرنس لیڈر عبدا لقیوم بٹ نے یہاں جاری پریس بیان میں کہا ہے کہ مبارک ماہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شدت کی اس گرمی میں پنکھے و کولر کے بغیر راحت پانامشکل ہے لیکن محکمے نے ماہ صیام کے شروع ہوتے ہی بجلی کی کٹوتی کرنا شروع کر دی ہے ۔ لوگوں کو جہاں سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی سخت ضرورت ہوتی ہے تو وہیں بجلی سپلائی کی حالت کا کیاکہنا بجلی کی ترسلی لائین اسقدر خراب ہے کہ ہوا کے ایک ہلکے سے جھونکے اور ہلکی سی بارش کے آنے سے علاقہ میں بجلی غائب ہو جاتی ہے جس سے علاقہ کے لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ کی جانب سے دن کے اوقات میں بھی بجلی سپلائی کو بند رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ کہ لوگوں کو اس مقدس مہینے میں ہر طرح کی بنیادی سہولیات اپنے مقررہ وقت پر مہیا کی جائیں تاکہ روزہ داروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔