بانہال//نیشنل کانفرنس ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے پورے ضلع خصوصاً بانہال میں ماہ رمضان کے دوران ناقص بجلی سپلائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان باتں کا اظہار اُنہون نے جاری ایک بیان مٰن کیا ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ مخلوط سرکار کا لوگوں کو بنیاد ی ضروریات سے محروم رکھنا ایک عام بات بن گئی ہے۔اُ‘نہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو توقع تھی کہ کم سے کم جاری ماہ رمضان مٰن لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی لیکن مخلوط سرکار عوام کی توقعات پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کھاری، تریگام، سُمر، ہروگ، چھکا، ماہو منگت، پوگل۔پرستان۔ رام سو،امکوٹ، تھاچی، ہنجھل ،ہانگلو، چکنرواہ، سراچی، چملواس،گگار ناگ،سارباگنی، چھکا کے عوام کو پینے کے پانی اور بجلی کی ناقص سپلائی سے کافی پریشانیون کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً سحری اور افطیار کے وقت۔اُنہون نے کہا کہ بانہال اور رد و نواح میں چاول، آٹا ،تیل خاکی ،ایل پی جی۔کھانڈ وغیرہ جیسے اشیائے ضروریہ کی سخت قلت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی پی۔بی جے پی کی مخلوط سرکار تمام محاذوں پر ناکام ہوئی ہے،جسکی وجہ سے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔