سرینگر// صوبائی انتظامیہ نے دارالحکومت سرینگر سمیت کئی اضلاع میں آج یعنی سنیچر کو بھی تعلیمی اداروں بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ سرینگر میں کالج اور ہائر سکنڈی سکولوں کو بند رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون نے کہا کہ پورے ضلع میں سنیچر کو ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ادھرڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی ایک اطلاع کے مطابق آج ضلع کے تمام ہائیر سکینڈری سکول اور کالجوں میںتدریسی عمل معطل رہے گا۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے مطابق ضلع میں تمام ہائیر سکینڈری سکول اور کالج بند رہیں گے۔