کپوارہ//کھیر بھوانی میلہ کے موقعہ پر ٹکرکپوارہ میں جمعہ کو ماتا کھیر بھوانی استھا پن میں کشمیری پنڈتوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی اورخصوصی پو جا پاٹ کیا ۔میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر کشمیری مسلمانو ں کی ایک بڑی تعداد نے روایتی طور پنڈتو ں کا خیر مقدم کیا اور ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔ روزہ کے با وجود انہیں اپنے گھر پر لیجاکر انہیں وہا ں قہوہ پلایا جس پر پنڈتو ں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں امن لو ٹنے کی دعا کی تاکہ وہ دو بارہ سے اپنے گھرو ں کو لوٹ آئیں اور اپنے مسلمان بھائیو ں سے پہلے کی طرح زندگی گزاریں ۔کشمیری مسلمانو ں نے پنڈتو ں کو دعوت کی کہ وہ اپنے گھروں کو لو ٹ آئیں کیونکہ وہ ہمارے سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں ۔بھوشن لال نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہیں اپنے گھرو ں کی بہت یاد آتی ہے اور اپنے خستہ حال مکانو ں کی ویرانی دیکھ کر سخت مایوس ہوتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں میلہ کھیربھوانی کا بے صبری سے انتظار ہو تا ہے کیونکہ اس موقعہ پر ہمیں اپنے کشمیری مسلمان بھائیو ں سے ملنے کا موقع فراہم ہو تا ہے۔