سرینگر//گورنر این این ووہر انے جھیل ڈل میں پچھلے کئی دنوں سے رُکے پڑے کام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہرہ ٔآفاق آبی ذخیرہ اس وقت بُری طرح سے آلودگی کا شکار ہے۔راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ گورنر نے اس ضمن میں اپنے تاثرات چیف سیکرٹری بی بی ویاس تک پہنچائے ہیں۔چیف سیکرٹری عدالت عالیہ کی طر ف سے قائم کی گئی مونیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اس ہفتے جھیل ڈل پروجیکٹ کی صورتحال کا جائز ہ لیں گے۔ترجمان کے مطابق گورنر اس معاملے کا اگلے ہفتے جائز ہ لیں گے۔