سرینگر//آج یعنی سنیچر کو آثار شریف حضرتبل میں قبل از نماز ظہر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو ، وقف بورڈ کی خصوصی دعوت پر ماہ رمضان المبارک کے تناظر میں موضوع حسنہ بعنوان ’تزکیہ نفس اوراس کے مثبت نتائج‘ پر بیان فرمائینگے۔ قبل اس کے مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر میں و خانقاہ اکملیہ حول میں منعقدہ مجالس میں بیان کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان انسان کی فطری حیوانی مزاج و طبیعت کو قابو کرکے اعتدال اور توازن بخشتے ہوئے اپنے وجود اورخارج میںتوازن بخشتے ہوئے صفات اعلیٰ کو عروج بخشنے کی تحریک ہے۔ اگر ہم اس میں کامیاب ہوئے توزندگی اور آخرت میں کامیابی پوشیدہ راز ہے۔