سرینگر// رمضان المبارک (شہر القرآن) کی فضیلت، عظمت ، برکت اور پہلے اور دوسرے عشرہ کے سلسلے میں جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی آج یعنی 7ماہ رمضان المبارک سنیچر 12بجے دن کے بعد مسجد شریف سید منصور صاحبؒ بہی باغ ذالڈگر میںخطاب فرمائیں گے ۔اسی طرح مولانا ہمدانی اتوار8رمضان المبارک 12بجے دن کے بعد جامع مسجد حضرت زین الدین علی دار ولی کاملؒ زیندار محلہ حبہ کدل ،سوموار9رمضان المبارک ساڑھے 12بجے دن سے زیارت مسجد شریف میر سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار،منگل 10رمضان المبارک 12بجے دن کے بعد ہی عرس مبارک حضرت خدیجتہ الکبرا ؓپر درگاہِ ایشان حضرت شیخ یعقوب صرفی صاحبؒ زینہ کدل ،اوربدھ11رمضان المبارک12بجے دن کے بعد ہی درگاہِ غوثیہؒ رحباب صاحب عالی کدل میں خطاب فرمائیں گے۔