بارہمولہ //خانپورہ بارہمولہ میں گذشتہ دنوںپی ڈی پی کارکن پر ہوئے حملے کے بعدمقامی پولیس نے قصبے کے قریب 15نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ۔ نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کیوں اتنے سارے لوگوں کو ایک پی ڈی پی کارکن پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے گرفتار کئے گئے افراد کی فورا رہائی کا مطالبہ کیا ۔ ایک مقامی شہری غلام رسول نے بتایا کہ اگر ایک نامعلوم افراد پی ڈی پی کارکن پر حملہ کرتا ہے تو پھر کیوںاتنے سارے نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔