پونچھ//نوشہرہ اور بالاکوٹ میں حد متارکہ پر کشیدگی کے باعث چکاں دا باغ کے راستے ہو رہی تجارت جمعرات کو نہیں ہو سکی تھی ۔مگر جمعہ کو یہ تجارت ایک بار پھر بحال کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کسٹوڈین چکاں دا باغ ٹریڈ سنٹر تنویر احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز حد متارکہ پر گیٹ نہیں کھولا گیا تھا جس کی وجہ سے انھیں تجارت بند کرنی پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب جب دو طرفہ فوج کی جانب سے انھیں اجازت ملی تو تجارت بحال کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کہ اس جمعہ کو چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر سے نیمو، کیلا اور انار سے بھرے ہوئے ایک کڑوڑ اسی لاکھ روپیے مالیت کے 50ٹرک راولا کو روانہ کیے گئے جبکہ راولاکوٹ سے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے پانچ مالبردار ٹرک جن میں جڑی بوٹی اور بادام تھے چکاں دا باغ ٹریڈ سینٹر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران حد متارکہ پر گیٹ دس بجکر پینتیس منٹ پر کھولا گیا اور دس بجکر پچاس منٹ پر بند کر دیا گیا۔