نیوز چینل کشمیر میں آگ لگا ر ہے ہیں

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//کشمیر میں آگ لگانے کیلئے بھارتی ٹیلی ویژن چینلوں کو ذمہ دار قرار دیگر ریاستی وزیر تعلیم سید الطاف بخاری نے کہا کہ جس طرح ملک کے دوسرے حصوں میں تحقیقات ہوتی ہے اُسی طرح کشمیر میں بھی تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات کے بعد ہی سچ سامنے آئے گا۔سرینگر میں ایک غیر معمولی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ کشمیر میں جو بھی آگ لگی ہے اُس کے لئے براہ راست نیشنل ٹی وی چینلز ذمہ دارہیں جو جھوٹی خبریں چلا کر ہندستان میں اپنی ٹی آر پی بڑھانا چاہتے ہیں ۔چینلز کو سچ کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن جو سچ ہو،کشمیر میں اچھائی بھی دکھا کیجئے۔انہوں نے کہا کہ خدا را کشمیر اور کشمیریوں کو امن سے رہنے دیں کیونکہ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن میڈیا والے آگ لگا کر کشمیر کو تباہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسا کشمیر میں ہی نہیں ہوا  ملک کے دیگر حصوں میں بھی کئی معاملات کے دوران این آئی اے نے چھاپہ ماری کی ہے ۔لیکن این ائی اے کی اس چھاپہ ماری کو نیشنل ٹیلی ویژنل چینل بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جبکہ ان چینلوں پر غلط اور من گھڑت خبروں کے ذریعے کشمیری عوام کی عزت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے معاملے میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار کا ایک ہی موقف ہے اور وہ یہ ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *