لکھن¶// کانگریس جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد کی جانب سے کل یہاں منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں تقسیم کی گئی ایک کتاب کانگریس کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے ۔ دراصل، مرکز کی نریندر مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے پر آزاد کی پریس کانفرنس میں 'قومی سلامتی پر آنچ' نامی کتاب صحافیوں کو تقسیم کی گئی تھی۔ کتاب کے 12 ویں صفحے پر ہندوستانی کشمیر کو 'ہندوستان مقبوضہ کشمیر' لکھا ہوا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں کانگریس کی ملک کے تئیں خراب اور اوچھ¸ ذہنیت جھلکتی ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ مودی حکومت کی مقبولیت سے بے چین کانگریس لیڈر ان ہرممکن دا¶ پیچ آزمانے میں لگے ہیں۔ کتاب کو پڑھ کر لگتا ہے کہ کشمیر کے بارے میں کانگریس کی دہائیوں پرانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ہر عام ہندوستانی کی طرح انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں پیش کئے گئے نقشے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کانگریس کشمیر کو ہندوستان کا حصہ نہیں مانتی بلکہ کشمیر پرہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ ایسا کرکے کانگریس نے کروڑوں ہندوستانیوں کے جذبات پر شدید حملہ کیا ہے جسے عوام کبھی معاف نہیں کرے گی اور صحیح وقت پر اس کا کامل جواب مل جائے گا۔یو این آئی