سرینگر//ڈےمو کرےٹک لبرےشن پارٹی چیئرمین ہاشم قرےشی نے حکومت کی طرف سے اسکولوں اور کالجوں مےں تدرےسی عمل کو مسلسل معطل رکھنے پر تشوےش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ بد قسمتی سے ہڑتا ل کی کالےں دےنے والے بھی اسکول جلاکر طلبا کے مستقبل کو نہ صرف تارےک بنارہے ہےں بلکہ رےاست مےں نسل درنسل اندھےر اپھےلاکر ےہاں طالبانئزےشن کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت آئے روز اسکول اور کالجوں کو بند کرکے اند ھےرا پھےلانے والوں کی کوششوں کو تقوےت پہنچا رہے ہےں۔ انہوںنے مطا لبہ کےا کہ اسکولوں اور کالجوں میںتدرےسی عمل کو فوری طور بحال کےا جائے۔ انہوںنے کہا کہ حرےت اور کچھ تجارت پےشہ افراد پر اےن آ ئی اے کی طرف سے ڈالے جارہے چھاپوں پر افسوس کااظہار کرتے ہو ئے اپےل کی کہ وہ کسی کے ساتھ ذاتی اور نظر ےاتی انتقام نہ لےا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ حرےت لےڈران” آﺅبےل مجھے مار“ کے مصداق کے تحت خودہی اےن آ ئی اے کو دعوت دی کےونکہ حرےت کے چند لےڈر سٹنگ آ پرےشن کے دوران خود ہی اعتراف ظاہر کئے جو قوم کےلئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوںنے کہا کہ امےد ہے کہ آ زادی کا حقےقی شعور رکھنے والی تنظےمےں عوام مےں تشدد کے بجائے پرامن سےول نافرمانی کی تحر ےک کو ترجےح دےں گے۔