سرینگر// صنعت نگر میں ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوا ۔نوگام کا موٹر سائیکل سوار عابد عامر خان اور ان کی والدہ رفیقہ بیگم کو صنعت میں تیز رفتارتیل ٹینکر زیر نمبر JK02AB-5086 نے اپنی زد میں لایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ۔انہیں انتہائی نازک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچا یا گیا جہاں رفیقہ بیگم زخموں کی تاب نہ لا کر دم تو ڑ بیٹھی ۔پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی ضابطے پورے کئے اوربعد میں اس کی لاش کوورثہ کے حوالے کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری عمل میںلائی اور ٹینکر کواپنی تحویل میں لے لیا ۔