نئی دہلی// معروف اداکار کمل ہاسن اور ساریکا کی بیٹی شروتی ہاسن نے کہا کہ اداکاری کی وجہ سے موسیقی پیچھے چھوٹ گئی ہے لیکن وہ پھر سے گلوکاری اور موسیقی سے جڑنا چاہتی ہیں۔ بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے سے قبل گلوکاری اور موسیقی سے شناخت بنانے والی شروتی نے یو این آئی سے خاص بات چیت میں کہا کہ وہ ان دنوں گلوکاری اور موسیقی کو کافی مس کرتی ہیں ۔ اداکاری میں مصروف ہونے کی وجہ وہ موسیقی کو وقت نہیں دے پا رہی ہیں۔ محض چھ سال کی عمر میں والد کی فلم 'تھیور مگن' سے گلوکارہ کے طور پر آغاز کرنے والی اس اداکارہ نے کہا ''فلموں میں اداکاری کرنے سے پہلے میں پوری طرح موسیقار تھی۔