سرینگر //جموں و کشمیر شیعہ ایسو سی ایشن نے ماہ صیام کے دوران امام بارگاہ جڈی بال شہر خاص میں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا ہے ۔اس تلاوت کلام پاک کو سننے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہورہے ہیں ۔تلاوت کا پروگرام روزانہ شام کے سوا چھ بجے شروع ہوکر سوا سات بجے اختتام پذیر ہوتاہے ۔قرآن پاک کی تلاوت کے بعد مولانا شیخ ذاکری کی اقتدا میں نماز ادا کی جائے گی ۔شیعہ ایسو سی ایشن نے اس دوران گپکار میں سید حسین حسینی سبزواری ؒ کی زیارت پر جمعرات آٹھ جون کو ساڑھے آٹھ بجے دعائے کمیل کی تلاوت کا خصوصی پروگرام بھی رکھاہے ۔