سرینگر// ریاست کے ایک معروف ماہرتعلیم پروفیسررفیق علی اتوارکی صبح اس دارفانی سے رحلت کرگئے ۔مرحوم کی نمازجنازہ میں عزیزواقارب کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ،جسکے بعدمرحوم کی میت کوآبائی مقبرہ میں سپردلحدکیاگیا۔ وادی کشمیرکے کئی اہم کالجوں بشمول ایس پی کالج اورامرسنگھ کالج میں درس وتدیس کے محاذ پرکئی دہائیوں تک گراں قدرخدمات انجام دینے والے پروفیسررفیق علی اتوارکی صبح آبائی گھرواقع حمزہ کالونی وانہ بل راولپورہ میں داعی اجل کولبیک کہہ گئے ۔ان کی نمازجنازہ اتوارکوہی قبل ازنمازظہرانجام دی گئی ،جس میں مرحوم کے قریبی رشتہ داروں اوردیگرلوگوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔مرحوم کی میت کوبعدازاں آبائی مقبرہ واقع آستان پورہ راولپورہ میں سپردلحدکیاگیا۔اُدھرعلمی ،ادبی ،سماجی اوردیگرطبقوں نے بھی پروفیسررفیق کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ،ادارہ کشمیر نیوز سروس (کے ایس ایس ) نے بھی مرحوم کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔