سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ مولانا ریاض احمد ہمدانی آج یعنی 9ماہ رمضان المبارک سوموار،5 جون دن کے 12بجے مسجد شریف سید میر یعقوب صاحب ؒسونہ وار سرینگر اور 10 رمضان المبارک یعنی 6 جون منگلوارکودن کے 12بجے کے بعد خانقاہ حضرت یشان شیخ یعقوب صرفی و عاصمی واقع زینہ کدل میں عرس مبارک اولین مومنہ ، امہات المسلمین ، حضرت خدیجۃ الکبرا ؓ کی سیرت تعلیم ، شرم وحیاء ، سخاوت اورپیغمبر آخرو زماں کے تہیں وفا پر واعظ تبلیغ فرمائیں گے۔ دریں اثناء میر واعظ ہمدانی نے زیات حضرت سید منصور صاحب ؒ بہی باغ ذالڈگر اور زیارت حضرت خواجہ زین الدین علی دار ولی کامل حبہ کدل میں اپنے واعظ تبلیغ کے دوران مسلمانان کشمیر سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اللہ تعلیٰ کے دربار میں سر بہ سجود ہوکرمشکلات کو حل کرنے کیلئے دعا مانگیں۔