کشتواڑ//وزیر مملکت سُنیل شرما نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے ہمراہ پنچایت حلقہ پوچھل کا دورہ کرکے لوگوں کے شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا ۔وزیر موصوف کو لوگوں کے مشکلات جیسے کہ معقول پانی سپلائی، پکا سڑک تعمیر کرنے، نالوں و گلیوں کی دیکھ ریکھ ،موجودہ ٹرانسفامر کا درجہ بڑھانے ،سڑکوں پر تار کول بچھانے وغیرہ کے مسائل کی جانکاری دی گئی۔وزیر موصوف نے ان شکایات پر معلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو فوری طور کاروائی کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ لوگوں کے مسائل بر وقت حل ہو جائیںاور عام لوگوں کے مشکلات دور ہو جائیں۔اس موقعہ پر اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ سیاحت نے مختلف نئے پروجیکٹوں کو در دست لیا ہیجیسے کہ علاقہ میںپارک اور پارکنگ کو فروغ دینا ،پکنک مقامات اور زعفران کاشت کو فروغ دیناشامل ہے،تاکہ سیاحوں کو اس علاقہ کی جانب راغب کیا جا سکے۔وزیر نے ڈیمبلن کا بھی دورہ کیا جہاں پر اعلی صلاحیت والا موٹر زیر زمین پانی کھینچنے کے لئے نصب کیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیر موصوف نے 237لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اپر پوچھل سے کیمپ گرائونڈ لوئیر پوچھل تک کے لنک روڈکا بھی افتتاح کیا جو کہ مقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔س موقعہ پر اُنہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہماپنے خیالات کو عملی جامعہ پہنا سکیں گے،جو کہ ہمارا وعدہ ہے۔اُنہوں نے انتظامیہ خصوصی طور سے فیلڈ عملہ کو لوگوں کے مشکلات دور کرنے کی ہدایت دی۔وزیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑجی این بلوان، ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر، ایگزیکٹو انجینئر ،پی ڈبلیو ڈی منندر کمار، اے ایل سی کشتواڑ شیکھر شرما ،سی پی او کشتواڑ یاصر بلوان،ڈی ایس ایچ او کشتواڑ ڈاکٹر یونس زر گر و ضلع کے دیگر آفیسران و اہلکار تھے۔