Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

فدائین حملہ ناکام،سمبل میں 4 جنگجو جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بانڈی پورہ // سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں ان کے کیمپ پر ایک بڑے فدائین حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جھڑپ میں 4 جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبریں پھیلنے کے بعد سمبل میں احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران  فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور پاوا شلوں کا استعمال کیا۔ضلع بانڈی پورہ میں سوموار کو موبائیل فون خدمات احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سمبل کالونی کے متصل سمبل حاجن روڑ پر قائم 45 بٹالین سی آر پی کیمپ پر تین بجکر پینتالیس منٹ پر جنگجوئوں نے حملہ کیا لیکن’الرٹ محافظین نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔ اس دوران فوری ردعمل ٹیم جس کو نزدیکی کیمپ سے طلب کیا گیا تھا، نے بھی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا‘۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں میں سے ایک خودکش بمبار تھا‘۔ سی آر پی ایف  نے کہا کہ مہلوک جنگجوؤں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول اے کے 47 رائفلیں اور گرینیڈ برآمد ہوئے ۔ ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ جنگجوؤں کے ایک گروپ نے پیر کی صبح ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں واقع ایک سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کردیا۔ انہوں نے کہا ’تاہم الرٹ سیکورٹی فورسزنے جوابی کارروائی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ قریب ایک گھنٹے تک جاری رہا‘۔ ڈاکٹر وید نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد نزدیکی کیمپوں سے پولیس اور فوج کی مزید کمک وہاں بھیجی گئی تھی۔ انہوں نے کہا ’بعدازاں علاقہ کی تلاشی کے دوران چار جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ مارے گئے جنگجو غالباً غیرملکی ہیں‘۔ دریں اثنا چار جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف سمبل میں احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں بھڑک اٹھیں۔ سمبل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے طور پر موبائیل فون سروس بھی معطل کردی گئی۔  جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف سمبل میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگے۔ احتجاجی لوگ جو سیکورٹی فورسز کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے، جھڑپ میں مارے گئے چار جنگجوؤں کی لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کررہے تھے۔ تاہم علاقہ میں امن وامان کی برقراری کے سلسلے میں تعینات فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے پہلے لاٹھی چارج اور بعدازاں آنسو گیس کا استعمال کیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں احتجاجی لوگ مشتعل ہوئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو کرنے لگے۔ علاقہ میں احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران علاقہ میں جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ اس علاوہ سرکاری دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں میں بھی معمول کا کام کاج جزوی طور پر متاثر رہا۔سمبل، حاجن اور نائد کھے میں بھی ہڑتال رہی۔مقامی لوگ اس فدائن حملے سے متعلق چہ میگوئیاں کرکے شک وشبہ ظاہر کر رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نہ کوئی دھماکہ ہوا نہ زبردست فائرنگ ہوئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

ریکارڈ توڑ گرمی کا زور ٹوٹا طویل خشکی کے بعد وادی بھر میں تیز بارشیں، شہر پانی پانی

July 7, 2025
صفحہ اول

متاثرین اور حامیوں کیلئے ایک ہی پیمانہ نہیں ملی ٹینٹوں کیخلاف پابندیاں لگائی جائیں:پی ایم مودی

July 7, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ ۔ 2ملزمین کی مزید10دن کی ریمانڈ

July 7, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?